عامر لیاقت روبہ صحت، تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی

کرونا سے متاثر ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت کو گزشتہ دنوں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عامر لیاقت کی اہلیہ طوبی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آگاہ کیا تھا کہ عامر لیاقت کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر صاحب کی سانس مشینری کے ذریعے بحال کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے خود اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اور اُن کی اہلیہ کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم https://t.co/9eTXxr2s7S
آپ کی دعائیں مجھے واپس لے آئیں
میرے رب نے مجھ پر کرم فرمادیا
وہ حبیب ہی میرا طبیب تھا وہ حبیب ہی میرا طبیب ہے pic.twitter.com/JROQH5sQzs
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 18, 2020
عامر لیاقت نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں جب وہ بول رہے تھے تو اُن کا سانس پھولتا محسوس ہورہا تھا۔ عامر لیاقت نے دعائیں کرنے پر تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا اور رب کی بارگاہ میں بھی شکر بجا لائے کہ اُس نے دوبارہ صحت مندی کی طرف لوٹانا شروع کردیا ہے۔
قبل ازیں طوبی عامر نے بتایا تھا کہ وہ کرونا سے صحت یاب ہوگئیں ہیں جبکہ عامر لیاقت کی طبیعت بھی پہلے سے بہتر ہے۔
Alhamdullilah. I have tested Negative for Covid. @AamirLiaquat blood tests has finally shown some progress after 4 days. He is still admitted in ICCU but now recovering rapidly from yesterday. Praying he comes back home healthy Aameen. pic.twitter.com/TuuIJxdYUb
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) November 18, 2020
