Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ حکومت کا بڑی اکھاڑ بچھاڑ‌ کا فیصلہ، افتخار شالونی سمیت اہم افسران کی تبدیلی متوقع | زرائع نیوز

سندھ حکومت کا بڑی اکھاڑ بچھاڑ‌ کا فیصلہ، افتخار شالونی سمیت اہم افسران کی تبدیلی متوقع

سندھ حکومت کا بڑی اکھاڑ بچھاڑ‌ کا فیصلہ، افتخار شالونی سمیت اہم افسران کی تبدیلی متوقع

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیاتی محکموں میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی خدمات واپس کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر سندھ حکومت نے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق افتخار شالوانی کی جگہ تعینات ہونے والے افسران کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے، ابھی تین افسران کے نام زیر غور ہیں جن پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ افتخار شالوانی کی گزشتہ دنوں ایک گرڈ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وفاق نے ذمہ داریاں واپس مانگ لیں۔

واضح رہے کہ افتخار شالوانی ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اسی وجہ سے انہیں دونوں عہدوں سے ہٹا کر نئے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے تک کراچی میں دو اہم عہدوں پر نئے افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکریٹری محکمہ بلدیات اور سیکریٹری محکمہ سروسز کے بھی تبادلوں کا امکان ہے۔