گینگ وار کا سرغنہ عزیر کرونا کی وجہ سے متاثر
کراچی:گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 20 مقدمات کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی مگر کرونا وائرس کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔
جیل حکام کی جانب سےملزم عزیر بلوچ کی پیشی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی، حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر گینگ وار کے سرغنہ کو پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرملزم کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چودہ مئی تک ملتوی کردی۔
لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات، پی پی قیادت نے کیا کچھ کروایا؟
یاد رہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، حال ہی میں اُن کا ملٹری ٹرائل مکمل ہوا جس میں انہیں بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی اور پھر فوجی حکام نے انہیں سینٹرل جیل انتظامیہ کے حوالے کردیا۔