Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا |

حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا

حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر اور اُن کے ساتھیوں کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار افراد کو 2 مقدمات میں ساڑھے دس دس سال قید کی سزا سنا دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سنایا گیا۔

اس مقدمے میں نامزد ملزمان حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس دس سال جبکہ شریک ملزم پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے 41 مقدمات درج ہونے کے بعد جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید اور ساتھیوں کو جولائی 2019 کو گرفتار کیا، عدالت نے 41 میں سے اب تک چار 24 مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں جبکہ باقی 24 اے ٹی سی میں زیر سماعت ہیں۔ تمام مقدمات دہشت گردوں کی مالی معانت کے حوالے سے قائم کیے گئے ہیں۔