ایمپلائزیونین کی کوشش باور ثابت ہوگئی، عیسیٰ لیب(لیبارٹری) کو اگست اورستمبر کے بلوں کی ادائیگی ممکن ہوگئی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹ) کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے کہا کہ ایمپلائز یونین کی کوششوں کی بدولت عیسیٰ لیب(لیبارٹری) کو اگست اورستمبر کے بلوں کی ادائیگی ممکن ہوسکی۔ اس موقع پر ایمپلائز یونین کے وفد نے کہا کہ ہم ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، ڈائریکٹر فنانس عطاعباس اور اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کی دلچسپی پر ہم ان کے بے حد مشکور ہےاس موقع پر عیسیٰ لیب(لیبارٹری) کے منیجر انور شیخ اوربزنس منیجر شرجیل حسین نے ایمپلائز یونین کے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کے ڈی اے ملازمین کے لئے عیسیٰ لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے کھول دی گئی۔۔۔