Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعید غنی نے ویڈیو ٹویٹ کی، پیٹرول پمپ پر بڑی گاڑی والے نے روک کر خبردار کیا، شفاعت علی | زرائع نیوز

سعید غنی نے ویڈیو ٹویٹ کی، پیٹرول پمپ پر بڑی گاڑی والے نے روک کر خبردار کیا، شفاعت علی

گاڑی روک کر ہراساں اور خبردار کیا گیا، شفاعت علی

کراچی: سیاست دانوں اور معروف شخصیات کی آواز نکال کر اُن کی نقل کرنے والے نوجوان اداکار اور اینکر شفاعت علی نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کردیا۔

تابش ہاشمی کے یوٹیوب شو (ٹی بی ایچ) میں شفاعت علی نے بطور مہمان شرکت کی اور تابش کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک موقع پر میزبان نے شفاعت علی سے پوچھا کہ سیاستدانوں کی نقل اتارنے کی وجہ سے کبھی کسی پریشانی یا مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شفاعت علی نے بتایا کہ براہ راست تو نہیں البتہ قریبی عزیزوں اور دوستوں سے پیغامات پہنچائے جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک بار ہم دوست ڈرائنگ روم میں بیٹھے تھے تو وہاں فرمائش پر میں نے کئی شخصیات کی آوازیں نکالیں جس پر کسی نے ویڈیو بنا کر سعید غنی کو بھیج دی۔شفاعت نے بتایا کہ سعید غنی نے وہ ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی اور لکھاکہ سیاسی قائدین کا احترام کرنا چاہیے۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد میں کراچی پہنچا اور جب پیٹرول بھروانے کے لیے پمپ پر کھڑا ہوا تو میرے دوسری طرف بڑی گاڑی میں ایک شخص تھا جو مستقل گھور رہا تھا اور پھر اُس نے گاڑی میری گاڑی کے آگے لگا کر پیغام دیا اور پھر چلتا بنا۔

شفاعت نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں ڈر گیا تھا، پھر میں نے رابطہ کیا اور ویڈیو ہٹانے کی درخواست کی۔ اس کے ساتھ ہی نوجوان اداکار نے بتایا کہ اگر آپ عمران خان کی نقل اتار دیں تو انباکس میسجز سے بھر جاتا ہے۔