لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور معروف صحافی کے بیٹے حسان اللہ نیازی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں ملزم کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے عبوری ضمانت کو خارج کیا، حسان اللہ نیازی نے عدالت سے معذرت بھی کرنا چاہیے مگر جج نے اُسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی آئی سی میں حملے میں نامزد حسان اللہ نیازی کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب ضمانت کی منسوخی پرحسان نیازی اور ان کے وکلا نے باہم صلاح مشور ے کے بعد دوسری درخواست دائرکردی۔
اطلاعات کے مطابق اگر عدالت دوسری درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کرتی تو حسان نیازی کو گرفتارکرلیاجائے گا۔حسان نیازی کی ممکنہ گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت پہنچ چکی ہے۔
