Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیماڑی اموات کیس میں سندھ ہائیکورٹ برہم، تحریری جواب طلب | زرائع نیوز

کیماڑی اموات کیس میں سندھ ہائیکورٹ برہم، تحریری جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کیماڑی کے علاقے علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی اموات سے 18 افراد کی ہلاکت کیس میں ایڈیشنل آئی جی لیگل اور ایڈووکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

عداکت نے کہا ہے کہ لکھ کر دیں کوئی پولیس افسر ذمہ داری ادا نہ کرے تو کیا نتائج ہونے چاہئیں اس طرح کے واقعات میں ورثا تعاون نہ کریں تو تحقیقات کا طریقہ کار بتائیں عدالت نے سماعت 28فروری تک ملتوی پیر کو ڈی آئی جی سائوتھ عرفان بلوچ ، ایڈوکیٹ جنرل حسن اکبر اور دیگر حکام پیش ہوئے اور پولیس رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ ہلاکتوں کے دس مقدمات درج ہوچکے ہیں، پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس والے آکر کہتے ہیں ورثا پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دے رہے ایڈوکیٹ جنرل صاحب بتائیں جب موت کی وجہ ہی نہیں معلوم ہوگی تو انکوائری کیسے ہوگی آپ بتائیں کیا طریقہ کار ہے انکوائری کا اور اس کے نتائج کیا نکلیں گے عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈیوٹی افسر اپنی ذمہ داری ادا نہ کرے تو اسے دوبارہ کوئی ذمہ داری ملنی چاہئے اگر 2020 کے واقعہ کے ملزمان کا تعین ہوجاتا تو ایسا نہ ہوتا ایک تفتیشئ افسر ریٹائرڈ ہوکر چلا گیا دوسرا کہیں اور چلا گیا عدالت نے انکوائری کا طریقہ کار اور پولیس رولز طلب کرلئے اور ایڈیشنل آئی جی لیگل اور ایڈوکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کرلیا اور کہا کہ لکھ کر دیں کوہی پولیس افسر ذمہ داری ادا نہ کرے تو کیا نتائج ہونے چاہئیں اس طرح کے واقعات میں ورثا تعاون نہ کریں تو تحقیقات کا طریقہ کار بتائیں جبکہ سماعت 28فروری تک ملتوی کردی ۔