Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الیکشن کمیشن سے فتح ملنے کے بعد پی ایس پی کا ایم کیو ایم بہادرآباد پر بڑا وار | زرائع نیوز

الیکشن کمیشن سے فتح ملنے کے بعد پی ایس پی کا ایم کیو ایم بہادرآباد پر بڑا وار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی دو خواتین رکن اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نائلہ منیر نے کہا کہ ایم کیوایم میں 31 سال گزارے اور کبھی کرپشن نہیں کی، ایم کیوایم میں اجتماعی نہیں انفرادی سوچ رہ گئی ہے۔

جب کہ ناہید بیگم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقراباء پروری اورآپس کی چپقلش ہورہی ہے۔

مصطفیٰ کمال کی گفتگو

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم سے ذاتی دشمنی نہیں، ایم کیوایم کا برینڈ ہی خراب ہوگیا ہے، ہر غلط کام ایم کیوایم سے جوڑ دیا گیا اس پر پورا پاکستان یقین کرتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم پی آئی بی اور بہادرآباد والوں کو بھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔