Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رینجرز کی بڑی کارروائی |

رینجرز کی بڑی کارروائی

رینجرز کی بڑی کارروائی

کراچی۔رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں ایاز عرف ڈوگر،منعیم احمد عرف ریما،نوید خان عرف ڈابلہ،حیدر خان عرف چھوٹا کرپشن اور علی مری شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے، ملزمان اپنے مکروہ کاروبار کے لئے سرکاری رنگت کی گاڑی بھی استعمال کرتے تھے جبکہ ملزمان قتل،اقدام قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔