شاہ لطیف تھانے کی کارروائی، مغوی شیر خوار بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار

شاہ لطیف تھانے کی کارروائی، مغوی شیر خوار بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار

کراچی:  شاہ لطیف تھانے کے دبنگ sho محمد علی شاہ کی دلیرانہ کاروائی لانڈھی ریلوے کالونی سے اغوا ہونے والی معصوم شیرخوار بچی حریم فاطمہ کے اغوا میں ملوث ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مغوی بچی کو باحفاظت بازیاب کرلیا گرفتار ملزمہ مہر انساء کو پولیس نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا ملزمہ بچی کو ہمراہ لیکر پنجاب فرار ہورہی تھی اگر پولیس کاروائی میں تھوڑی سی بھی تاخیر کرتی تو ملزمہ بچی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو سکتی تھی پولیس کے مطابق ملزمہ مہرالنساء نے مغوی بچی حریم فاطمہ کو لانڈھی کالونی میں واقع رہائش گاہ کے سامنے سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا تھا مغوی بچی حریم فاطمہ کے والد فیصل رزاق نے بروقت کامیاب کاروائی پر sho شاہ لطیف محمد علی شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ پولیس چھاپے اور ملزمہ کی گرفتاری کے دوران شہریوں کی جمع ہونے والی بڑی تعداد نے sho اور سندھ پولیس کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی . 15 ماہ کی مغوی بچی حریم فاطمہ کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی گئی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔