بینظیر بھٹوشہید عوامی سیڑھی کا افتتاح

بینظیر بھٹوشہید عوامی سیڑھی کا افتتاح

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے پی ای سی ایچ ایس نرسری مارکیٹ میں شہید بینظیر بھٹو عوامی سیڑھی کا افتتاح کر دیا

افتتاح میں سابق اپوزیشن لیڈر ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی، ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان میمن بھی موجود تھے

عوام کی آسانی کیلئے مزید منصوبوں کو یقینی بنایا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

بلدیہ شرقی کے اشتراک سے عوام کو درپیش مسائل کو دور کیا جائے گا، ذوالفقار قائمخانی

کراچی(اسٹاف رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے سابق اپوزیشن لیڈر ڈی ایم سی ایسٹ ذوالفقار قائم خانی اور ایگزیکٹیو انجنئیر جمشید زون سلمان میمن کے ہمراہ پی ای سی ایچ ایس نرسری مارکیٹ کے نزدیک شہریوں کی آسانی کیلئے پچاس فٹ اونچائ تک بنائ جانے والی شہید بینظیر بھٹو عوامی سیڑھی کا افتتاح کر دیا ہے جس سے کالج واسکول کے طالب علموں سمیت سینئیر شہریوں کیلئے آسانیاں ہونگی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبے بنائے جارہے ہیں مذکورہ سیڑھی کا افتتاح اسی سلسلے کی کڑی ہے، ضلع شرقی میں عوامی سہولیات کے پیش نظر دیگر کام جاری ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے شہید بینظیر بھٹو عوامی سیڑھی کی تعمیر کو عوامی سہولیات میں بہترین اضافہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبوں کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، سابق اپوزیشن لیڈر ڈی ایم سی ایسٹ ذوالفقار قائمخانی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ عوامی سیڑھی کی تعمیر کی گئ ہے،بلدیہ شرقی کے اشتراک سے آئندہ بھی اس طرح کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر سمیت ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان میمن کی کاوشوں کو سراہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں: