کراچی میں بھی نیوز اینکر پر حملہ

کراچی، اب تک کے نیوز اینکر پر حملہ

کراچی: اب تک ٹی وی کے اینکر اور جان جگر دوست سید ناصر مصطفیٰ پر حملہ اور گاڑی پر فائرنگ۔۔ معروف اینکر حادثے میں زخمی ہوئے، اللہ کا شکر ہے کہ گولی نہیں لگی۔۔ اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔ ناصر مصطفیٰ پر گزشتہ کچھ دنوں میں یہ دوسرا حملہ ہے۔۔۔ اس سے قبل اسی علاقے میں انکے ساتھ ہونے والی واردات میں حملہ آور ان کے دونوں موبائل، نقدی اور دیگر اشیا چھین کر فرار ہوگئے تھے۔صحافی دوست اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔۔صحافتی تنظیمیں اور پریس کلب اس معاملے کی فی الفور تحقیقات کا مطالبہ کرے ۔۔ پولیس سے مطالبہ ہے کہ اب تک اور ایکسپریس کے گرد ونواح میں رات کے اوقات میں پیٹرولنگ کادائرہ وسیع کریں تاکہ صحافیوں کی جان ومال کو محفوظ بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: