Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد پرپیٹرول کی فروخت | زرائع نیوز

کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد پرپیٹرول کی فروخت

کراچی : کراچی میں پیٹرول پمپس مالکان نے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا ،شہر بھر میں حکومتی نرخ سے زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پیٹرو ل پمپس مالکان ایک لیٹر پر70پیسے زائد وصو ل کر کے کروڑوں روپے کا ناجائز منافع کما رہے ہیں آئل اینڈ گیس ریگورلیٹری اتھارٹی بھی معاملے کا نوٹس نہیں رہا جبکہ پیٹرولیم کی ایسوسی ایشنز اضافی قیمت کی وصولی پر روایتی بیان دیکر جان چھڑا رہی ہیں ۔

وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں پیٹرو ل کی فی لیٹر قیمت میں 35روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرو ل کی فی لیٹر قیمت249.80روپے ہو گئی تھی مگر حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کراچی بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول250.50روپے فی لیٹر پر فروخت کیا جا رہا ہے اس طرح پیٹرو ل پمپس مالکان ایک لیٹر پیٹرول پر70پیسے اضافی وصول کر رہے ہیں ۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش کے بعد کراچی میں پیٹرول کی کھپت لاکھوں لیٹر یومیہ بتائی جاتی ہے اس طرح کراچی بھر میں پیٹرول پمپس مالکان کروڑوں روپے کا ناجائز منافع کما رہے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ سرجانی ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد ،کورنگی ،لانڈھی ،کیماڑی ،اورنگی ٹاﺅن ،بلدیہ ٹاﺅن ،شاہراہ فیصل،گلستان جوہر سمیت شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر کھلے عام سرکاری قیمت سے زائد پر پیٹرول دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے او رآئل اینڈ گیس ریگورلیٹری اتھارٹی نے بھی معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے جس کی وجہ سے پیٹرول پمپس مافیا صارفین کی جیبوں سے لاکھوں روپے یومیہ نکال رہا ہے۔

اس ضمن میں پاکستان پیٹرولیم اینڈ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت پر پیٹرولیم منصوعات کوئی بھی فروخت نہیں کر سکتا جب ان سے استفسار کیا گیا کہ کراچی بھر کے پیٹرول پمپس اپنی ایسوسی ایشنوں کے احکامات کو مانتی ہیںتو کیا آپ کی ایسوسی ایشن حکومتی نرخ پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر زور دیگی جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ممبران ہمیشہ سرکاری قیمت پر ہی پیٹرول فروخت کرتے ہیں اگر کوئی پمپس مالکان اضافی قیمت پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں تو متعلقہ اداروں کو حر کت میں آنا چاہیے اور اپنی رٹ کو قائم کرنا چاہیئے ۔