کراچی (زرائع نیوز ) نیوز ایکشن کمیٹی نے ملک کے بعض میڈیا ہاؤسز میں ملازمین کے لئے سحری اور افطاری کے انتظامات کے نہ ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔
کنوینر نیوز ایکشن کمیٹی عمیر علی انجم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا مالکان اور انتظامیہ ورکرز کوسحری اور افطاری کے اوقاتِ میں یاتوچھٹی دیں یا سحروافطار کابجٹ مختص کیاجائے موجودہ صورت حال میں ورکرز میں تشویش کی لہردوڈرہی ہے اگرچہ اس صورت حال پر غور ناکیاگیاتونیوزایکشن کمیٹی ورکردشمن پالیسیوں کے خلاف ایسے تمام اداروں میں احتجاج کرے گی۔
دوسری جانب نیوز ایکشن کمیٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس گزشتہ روزکراچی کے مقامی چائے خانے پرہواجس میں میڈیا کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم نے کہاکہ این اے سی کے کہنے پرکے یوجے برنا نے اپنے سالانہ افطار ڈنر کو منسوخ کر کے بے روزگار صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جوعملی اقدامات کیے ہیں ہم اس پر کراچی یونین آ ف جرنلسٹ برنا گروپ کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام کے یوجیزاس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ڈنراوردیگرتقریبات کو منسوخ کریں گی اور صحافیوں کے اس مشکل وقت میں ان کاساتھ دیں گی۔
انھوں نے کہا کہ نیوز ایکشن کمیٹی بھی میڈیا ہاؤسز سے جبری طور پر بے دخل کئے جانے والے صحافی دوستوں کے لئے اقدامات کررہی ہے اگر اس مشکل وقت میں ہم نے ووٹرز یکجا کرنے اور سیاست سے دریغ کیاتوجلد ہم اس بحرانی کیفیت سے نکل جائیں گے اس موقع پر نیوز ایکشن کمیٹی کے تمام عہدیداران نے این اے سی کے کنوینر کی بات سے اتفاق کیا۔
