Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے ڈی اے تاریخ کے بدترین دہانے پر پہنچ گیا | زرائع نیوز

کے ڈی اے تاریخ کے بدترین دہانے پر پہنچ گیا

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) تاریخ کے بدترین دوراہے پر پہنچ گیا، ملنے والی گرانٹ حق دار اور بھیک کا فرق ختم ہوچکا، کئی ماہ سے منتظر پنشنرز، ورک چارج، کنٹریکٹ ملازمین اپنی تنخواہیں بھیک کی طرح لینے پر مجبور کردئیے گئے ہیں، محکمہ فنانس میں تبدیلی ہوئی تو اس کا نتیجہ بھی صفر نکلا، من پسند اقرا با پروری کی بدترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں ملازمین کے سابقہ (دی گیم آف لولی پاپ) کھیلا جارہا ہے، ڈی جی عبدالقدیر منگی سے ڈائریکٹر فنانس سعید خان اس کے بعد ممبران فنانس آغا پرویز سے ہوتے ہوئے نااہل اکاؤنٹ آفیسر اسٹیلشمنٹ تھری شہباز بھٹی، بجٹ وغیرہ ڈرامہ بازی سے طے ہوتا ہے، اس سارے لولی پاپ ڈرامے کے یہ مرکزی کردار ملازمین، پنشنرز کو ہر گھنٹے، ہر مہینے میں تین خوراک صبح دوپہر اور شام لولی پاپ دیتے ہیں، پنشنرز، ورک چارج، کنٹریکٹ، ریگولائز تمام حق دار ملازمین اپنا حق بھیک کی طرح ہر صبح ایک امید لے کر آتے ہیں اور مجوزہ آسان اقساط پر تنخواہیں پنشنرز لے کر جانے کے بجائے لولی پاپ لے کر جاتے ہیں اور ملازمین کی بددعائیں اور آہ کے مستحق بن جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں بہت جلد اچھا ہوگا کہ لولی پاپ مسلسل دینے کا سلسلہ سابق ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کے جانے کے بعد شروع ہوا، وزیر بلدیات کے کو آرڈینیٹر رحمت اللہ شیخ کے ساتھ شدید کںٹرورسی نے اس صورت حال میں سمیع صدیقی کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا اور پھر ادارہ ترقیات کراچی میں تبدیلیوں کی ڈرامہ بازی نے ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا، ادارے کی ریکوری سمیع صدیقی کے دور میں دس کروڑ سے زائد تھی کم ہوکر لاکھوں پر آگئی ہے، اور ادارہ ترقیات کراچی سے ادارہ تنزلی کراچی کی تصویر پیش کرنے لگا، ایمانداری کا راگ الاپتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کرکے مجبور ملازمین کو لولی پاپ دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، موجودہ صورت حال میں ادارہ تنزلی کراچی کو ادارہ ترقیات کراچی میں تبدیل کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل عبدالقدیر منگی بھرپور کوشش تو کررہے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق کچھ اہم افسران ان کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرتے ہوئے متاثرہ ملازمین و پنشنرز کو یہ کہتے ہیں کہ ڈی جی صاحب آپ کو تو ہاں کہہ دیتے ہیں ہمیں فون پر منع کردیتے ہیں کہ اس کام میں تاخیر کردو، اس طرح سے وہ ملازمین و پنشنرز کو تاریخی لولی پاپ دیتے ہوئے ان کی بددعائیں اور آہ کے مستحق ہورہے ہیں، موجودہ صورت حال پر اگر قابو نہ پایا گیا تو ادارہ ترقیات کراچی میں مجبور و پنشنرز ورک چارج ملازمین شدید طوفان کھڑا کرسکتے ہیں، ادارہ ترقیات کراچی انتظامیہ کو اپنی پالیسی جی بی ممبران کے ساتھ مل کر بنانا ہوگی، تاکہ ادارہ ترقیات کراچی ادارہ تنزلی کراچی میں تبدیل نہ ہو۔