Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سینئر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی خبریں جعلی نکلیں | زرائع نیوز

سینئر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی خبریں جعلی نکلیں

لاہور :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار محمود اسلم کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبریں جعلی نکلیں۔

سینئر اداکار نے ایک ویڈیو پیغام میں انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی خبروں پر یقین نہ کریں۔

فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر محمود اسلم کے انتقال کی خبریں وائرل تھیں جس کے باعث ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ہوں اور زندہ سلامت ہوں، تھوڑی دیر پہلے کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی ہے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے انتقال کی خبر پھیلانے سے پہلے تصدیق بہت ضروری ہے، میرے گھر والے، دوست احباب اس جھوٹی خبر سے پریشان ہوگئے تھے، جو لوگ انتقال کرجاتے ہیں ان کی خبر آپ ضرور چلائیں تاکہ سب کو پتا چل جائے لیکن جو زندہ لوگ ہیں ان کے لیے تو ایسی خبر نہ جاری کریں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں میرے لیے دعا کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔