Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈرامے میں منفی کردار , اداکارہ سبینہ فاروق کو دھمکیاں موصول | زرائع نیوز

ڈرامے میں منفی کردار , اداکارہ سبینہ فاروق کو دھمکیاں موصول

کراچی : شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینہ فاروق کو ان کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں حیا کے کردار کے باعث دھمکیاں مل رہی ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی ولن یعنی ’حیا‘ کے کردار کے ساتھ بھی، جسے پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق بخوبی نبھا رہی ہیں۔انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سبینہ فاروق نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے ان نفرت آمیز پیغامات کا حوالہ دیا جن میں انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں اب تک ڈراما تیرے بن میں اپنے کردار سے متعلق آپ کی بنائی ہوئی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہو رہی تھی، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’اب آپ یوٹیوب پر جعلی اور بیہودہ مواد ڈال رہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، جو میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے، حیا صرف ایک کردار ہے، لیکن کچھ لوگوں کو کردار اور اداکار کا فرق نہیں پتا، میں ایسے لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنا غصہ مجھ پر نہ نکالیں اور میں ان لوگوں پر لعنت بھیجتی ہوں جو جعلی یوٹیوب ویڈیوز سے پیسے کماتے ہیں‘۔
انہوں نے ایسے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں اتنی بری ہوں تو مجھے فالو کرنا بند کریں اور ڈرامے میں حیا کے کردار نہ دیکھیں، لیکن اگر مجھے مزید کوئی دھمکی دی گئی تو میں ان سب کے نام اور ان کے یوٹیوب چینلز ظاہر کرکے سب کو دکھاؤں گی اور پوسٹ کروں گی‘۔