Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ڈپٹی میئر کی ملیر کےنالوں پر بنی دکانیں مسمار کرنے کی ہدایت |

ڈپٹی میئر کی ملیر کےنالوں پر بنی دکانیں مسمار کرنے کی ہدایت

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ملیر میں نالوں پر بنی دکانیں جلد از جلد مسمار کر دی جائیں، سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نالوں پر بنی دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ اسٹیٹ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈائریکٹر ٹرمینل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کے ایم سی کی مارکیٹوں کے دکانداروں کو ادائیگی کے لیے چالان جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ نالوں پر بنی دکانوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق مسمار کرنے کے لیے کارروائی بھی جلد ہی شروع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کی مارکیٹوں میں قائم تجاوزات کو بھی ختم کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں کاروبار کرنے والے دکانداروں کو سہولت فراہم کی جا سکے اس کے علاوہ پانی و بجلی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے لیے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ یہ تمام کام بروقت مکمل کر لیے جائیں ، ہماری اوّلین ترجیح کے ایم سی کی مارکیٹوں کو بہتر بنانا اور تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے جس کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔