Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
مردم شماری اہم قومی معاملہ ہے، آرمی چیف |

مردم شماری اہم قومی معاملہ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری کو اہم قومی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کی تکمیل کیلئے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، کہتے ہیں جنگی تجربات کے نتیجے میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں، تمام فسادیوں کو ختم کیا جائے گا۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنرل قمر جاوید باجوہ نے مظفر گڑھ میں افواج کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اندرونی سکیورٹی کے لئے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج حالیہ کئی برسوں کے جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعہ تمام فسادیوں کو ختم اور ملکی حالات معمول پر لائے جائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر مردم شماری کیلئے جوانوں کی تربیت اور تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ خانہ و مردم شماری اہم قومی معاملہ ہے، تکمیل کیلئے پاک فوج بھرپور مدد کرے گی۔