کراچی میںاومی کرون کے مشتبہ کیسز رپورٹ

شہر قائد میں مبینہ طور پر 6 شہریوں کو کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے، جن کے نمونے تصدیق کے لیے نینشنل ہیلتھ لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے مبینہ متاثرہ 6 افراد بیرون ممالک سےکراچی پہنچے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم اومی کرون کی تصدیق کے لیے تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں اومی کرون کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews
