Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار |

جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس نے جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل اورعہدیدار کو زخمی کرنے کے واقعے کے ماسٹرمائنڈ کوگرفتارکرلیا.

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل اورعہدیدارکوزخمی کرنے کے واقعے کے ماسٹرمائنڈ ملزم امتیازعرف جونی ولد ممتازکوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی کے مطابق 7 ستمبر کو سرجانی سیکٹر بی سی میں بجلی کے کنڈوں کے تنازع پر فائرنگ کےنتیجے میں جماعت اسلامی کا کونسلر محمد حبیب جاں بحق جبکہ عہدیدار سید عدنان نامی زخمی ہواتھا۔

واقعے کامقدمہ الزام نمبر 826/2023 بجرم دفعہ 302/324/365/34 تھانہ سرجانی میں درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے واقع کے ماسٹرمائنڈ ملزم امتیازعرف جونی ولد ممتازکوگرفتارکرلیا۔

گرفتارملزم نےدورانِ تفتیش ذاتی مفادات کی بنا پر واقعے کو منصوبہ بندی کے تحت سرانجام دینے اعتراف کیا ہے ۔ ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔