Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا, فواد , اسد عمر | زرائع نیوز

اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا, فواد , اسد عمر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے،عدالتیں خاموش نہ رہیں وکلاء اس ظلم کے مقابلے کے لیے نکلیں۔