آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) نے رمضان المبارک کے دوران جامعہ کراچی میں شٹل بس سروس کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
اے پی ایم ایس او کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں صبح کے اوقات میں طلبا و طالبات دور دراز علاقوں سے حصول تعلیم کے لیے یونیورسٹی آتے ہیں اور روزے کی حالت میں ایک ڈیپارٹمنٹ سے دوسرے ڈیپارٹمنٹ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
اے پی ایم ایس او نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں جامعہ کے اندر چلنے والی شٹل سروس کی تعداد بڑھائی جائے اور جامعہ سے رکشہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے جو معمولی مسافت پر طالب علموں سے زیادہ پیسے لیتے ہیں۔ طلبا تنظیم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جامعہ کی حدود میں پرائیوٹ رکشوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
