Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ظالموں سے کراچی کو نجات دلائی ,, آخری سانس تک لڑوں گا , رائو انوار | زرائع نیوز

ظالموں سے کراچی کو نجات دلائی ,, آخری سانس تک لڑوں گا , رائو انوار

کراچی : سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ جھوٹا کیس انجام کو پہنچ گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، میرا ایک سال باقی ہے چاہتا ہوں شہرکی خدمت کروں۔راؤ انوار نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے لوگوں کو ظالموں سےنجات دلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا، جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے۔

راؤ انوار نے کہا کہ جسے گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں تھا، جو مارا گیا، اس کا نام نسیم اللہ تھا، سارے ظالموں سے اس شہر کو نجات دلائی ہے، جب تک سانس ہے تب تک لڑوں گا۔