شہر قائد میں بلا خوف و خطر دندناتے پھرتے ڈکیتوں نے نوجوان سالہ طالب علم کو مزاحمت پر قتل کردیا۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا ،19 سالہ حزیفہ جاٹ لائن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوا تھا۔
حزیفہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا دوست سے ملنے گیا ڈاکووں نے آنکھ پر گولی ماری،زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد نوجوان دم توڑ گیا۔