Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیا ٹائیران وائٹ‌ آپ کی بیٹی نہیں؟ امریکی ویب سائٹ کا عمران خان کو چیلینج | زرائع نیوز

کیا ٹائیران وائٹ‌ آپ کی بیٹی نہیں؟ امریکی ویب سائٹ کا عمران خان کو چیلینج

 

نیویارک: نامور امریکی ویب سائٹ ڈیلی میل نے ناجائز اولاد چھپانے والے افراد کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی جس میں باپ کو کھلا چیلنج کیا گیا کہ اگر مذکورہ بچے اُن کی اولادیں نہیں تو وہ لاتعلقی کا اعلان کریں۔

ڈیلی میل کی تحقیقاتی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اُن کے پاس متذکرہ افراد کے حوالے سے تمام شواہد و ثبوت موجود ہیں اور اگر کسی کی جانب سے یہ چیلنج کیا گیا تو وہ قسط وار شائع کرنے کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

رپورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی صاحبزادی ٹائیران وائٹ کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا گیا۔

عمران خان کے پیراگراف کا عنوان کچھ ایسے دیا گیا کہ ’بیٹی کی آمد نے فاسٹ باؤلر کے چھکے چھڑا دیے‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسکراتے چہرے کے مالک جو اب پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اُن کے ہاں 1992 میں بچی کی پیدائش ہوئی، یہ بچی جمائما گولڈ اسمتھ سے ہونے والی شادی سے تین سال قبل ہوئی۔ ٹیرائن وائٹ کی پیدائش عمران خان اور سیتا وائٹ کے درمیان معاشقے کے نتیجے میں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران نے ٹیرائن وائٹ کو اپنی بیٹی ماننے سے انکار کیا مگر 1997 میں امریکی عدالت نے حقائق کی بنیاد پر وزیراعظم پاکستان کو ہی ٹیرائن کا والد قرار دیا۔ سیتا وائٹ کی موت 2004 میں ہوگئی تھی جس کے بعد عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما نے بچی کو اپنے پاس بلا لیا۔