اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس لے لیا اور معاملے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اُنہوں نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کو فوری بحالی کیا جائے، عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔