Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل،مزید 4 جوان،شہری شہید،4دہشت گردہلاک | زرائع نیوز

مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل،مزید 4 جوان،شہری شہید،4دہشت گردہلاک

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔ آپریشن میں مزید 4 جوان، ایک شہری شہید اور 4 دہشتگرد مارے گئے ۔

اس طرح آپریشن میں کل 6 جوان اور ایک شہری شہید ہوا اور کل 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمال بنائے جانے والی 3 فیملیز کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے ، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانا شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے روابط کا پتہ چلانےکے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سپانسرز کو گرفتار کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی میں حائل رکاوٹ کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم باغ بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کی دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے کہا پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔