Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ساتھی ادا کارائوں کو غرور اور تکبر میں خود سے کمتر سمجھتی تھی , رابی کا اعتراف | زرائع نیوز

ساتھی ادا کارائوں کو غرور اور تکبر میں خود سے کمتر سمجھتی تھی , رابی کا اعتراف

کراچی : سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تکبر و غرور کو اپنے زوال اور زندگی بدلنے کی وجہ قرار دے دیا۔رابی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنے موسیقی کے کیرئیر کے عروج پر اپنے کردار کے حوالے سے غرور تھا کہ کوئی ان کے کردار پر انگلی نہیں اُٹھا سکتا۔

اسی وجہ سے انہیں مہوش حیات، نیلم منیر ، وینا ملک بہت بُری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی میں ان کے لئے بہت سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔

انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی۔