Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
متنازع ایشوز کو الیکشن کمیشن دیکھے گا، ہم ری کاؤنٹنگ سے نہیں گھبراتے, حافظ نعیم | زرائع نیوز

متنازع ایشوز کو الیکشن کمیشن دیکھے گا، ہم ری کاؤنٹنگ سے نہیں گھبراتے, حافظ نعیم

لاہور : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جن ایشوز پر تنازع ہے وہ الیکشن کمیشن دیکھے گا، ہم ری کاؤنٹنگ سے نہیں گھبراتے۔لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا پہلا مرحلہ ہے کہ منڈیٹ کا تحفظ ہو، ہمیں دوبارہ گنتی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن گنتی الیکشن کمیشن میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق صاحب نے جو اجلاس طلب کیا ہے وہاں جائیں گے، امیر جماعت سے مشاورت کریں گے، اگر میئر ہمارا ہوا تو کراچی کی بہتری ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا ہے، اس کا تحفظ کریں گے، پولنگ ختم ہوئی تو جماعت اسلامی پہلے نمبر پر تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے، جماعت اسلامی ہی کراچی کی ترقی کی ضامن ہو گی، ہم چاہتے ہیں تمام پارٹیاں آن بورڈ ہوں تاکہ کراچی کے حق میں بہتر ہو۔