Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹی ٹی چھوڑ کر ٹویٹر چلانے کا دور آگیا، مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

ٹی ٹی چھوڑ کر ٹویٹر چلانے کا دور آگیا، مصطفیٰ کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سینئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ٹی ٹی چھوڑ کر ٹویٹر چلانے کا دور آگیا ہے، عوام سوشل میڈیا پر اپنے مسائل اجاگر کریں۔

کراچی کے باغ جناح میں ایم کیو ایم کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مظلوموں سے سوال ہے کہ ہم مظلوموں سے کوئی نہ کوئی کوتاہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ظالم ہم پر حکمرانی کر رہا ہے ہماری کوتاہی یہ ہے کہ ہم نے آواز اٹھانا چھوڑ دی، ہم پر کوئی ظلم کیسے کر رہا ہے اور وہ ہماری اور تمہاری نسلوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے بندوق چلانے کی ضرورت نہیں بلکہ ٹیوٹر سیکھنے اور چلانے کی ضرورت ہے،کراچی کی آبادی 3کروڑ سے زائد ہے، ہم اپنے مسائل مل کر سوشل میڈیا پر اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام تیار ہوجاؤ ٹیوٹر اور فیس بک پر اپنے حق کیلئے ٹرینڈ چلاؤ اور کامیابی کو اپنا مقدر بناؤ آنے والا وقت مظلوموں کا ہے اور آج اگر ایم کیو ایم احتجاج کی کال دیگی تو ہر کوچے میں عوام باہر آئینگے کراچی والو کیا تم تیار ہو جاؤ۔

سیئنئر ڈپٹی کنونیئر نے کہا کہ ایک شخص ٹویٹر پر ہیش ٹیگ چلا کر جرنلیز، عدلیہ کو مرعوب کرتا ہے اور گرفتار نہیں ہوتا، وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتا۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے پنڈال میں موجود تمام لوگوں سے موبائل نکال کر ایم کیو ایم کے ہیش ٹیگ پر ٹویٹ کرنے کا بھی کہا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پاکستان بنایا پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہمارے اجداد کی جاگیر ہے اور اس شہر اور ملک کو بچانے کی ذمہ داری ہماری ہے وہ دور گیا کہ ہمیں حقوق کے نام پر دیگر قوموں سے لڑوادیا جاتا تھا لیکن اب اس شہر میں بسنے والے پنجابی،سندھی،بلوچ، پختون سب ہمارے ساتھ ہیں،اس ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں اور حکمران اب تک ہمیں لڑواکر اپنا اقتدار چمکاتا تھا لیکن اب ہم اور آپ مل کر ایسا نہیں چلنے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہ ہوں کہ جب تک بلدیاتی انتخابات کراکر 140-Aکے مطابق اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل نہیں ہو جاتے اب ایسا نہیں چلے گا کہ ایڈمنسٹریٹر ز کو بٹھا کر اربوں روپوں کے فنڈز کو ہڑپ کر لیا جائے۔