Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہری پور: گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 11 جاں بحق | زرائع نیوز

ہری پور: گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 11 جاں بحق

ہری پور: ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے حویلیاں میں تحصیل ناظم پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی ۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق اندھا دھند فائرنگ سے آگ بھڑک اٹھی، گاڑی مکمل جل گئی۔ایس ایس پی کے مطابق 3لاشیں شناخت کرلیں، باقی جل کر ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔