Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں‌ مزاحمت کرے گی، خالد مقبول | زرائع نیوز

ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں‌ مزاحمت کرے گی، خالد مقبول

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج شاندار کراچی،دلدار کراچی،وفادار کراچی کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں ہماری مائیں بہنیں،بیٹیاں اور شہر کے سپوتوں کو سلام آج کراچی نے پورے پاکستان کو پیغام دیدیا ہے کہ اگر 75سال کے بعد بھی حکمران اپنی روش پر قائم ہیں تو عوام ان کے خلاف سیسا پلائی ہوئی دیوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 18مارچ کا دن آنے والے 23مارچ کا اعادہ ہے، یہ مارچ کا مہینہ ہماری روشن و جاوید تاریخ کا تسلسل ہے،مارچ کا مہینہ بہت اہم ہے 23مارچ1940کو بر صغیر کو مسلمانوں نے ارادے اور حوصلوں کو جوڑکر پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا اور اسی مارچ کے مہینے میں 18مارچ1984کو پاکستان بچانے کا ارادہ کیا گیا، اس درمیان قربانیاں اور ہجرتیں بھی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں 39ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنانے کا ارادہ کیا ان کی اولادوں کو پاکستان بچانے کا ارادہ آخر کیوں کرنا پڑا؟ پاکستان کو قائم ہوئے 75سال گزر چکے ہیں کیا ہم آزاد ہوئے؟ کیاہم نے پا کستان بنانے کا مقصد حاصل کیا؟ہم بڑے بد قسمت ہیں کہ ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی کہ جس آزادی کیلئے ہم نے 25لاکھ جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ اجتماع مظلوموں کا یہاں نمائندہ اجلاس ہے اور23مارچ1940کی ظرز پر پاکستان بچانے کا ارادہ ہم سب کو مل کر کرنا ہوگا، یہاں تمام قومیتوں کے لوگ موجود ہیں، پاکستان میں دو ہی طبقے موجود ہیں ایک حاکم اور دوسرا محکوم،آج کے اس اجتماع میں تمام قومیتوں کو انفرادی طور پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ظلم کیخلاف جدوجہد کرینگے اور اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان سے ظلم کا خاتمہ ہو جائیگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم جدوجہد کیلئے حجت تمام کرینگے، طاقت ہماری تہذیب نہیں تہذیب ہماری طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور محکوم لوگوں کو آئینی تحفظ دلائینگے جس طرح مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارا کل ہمارے ہاتھ میں ہمارا تحفظ، نوکری،اسپتال اور عوام کے تحفط اور حقوق کیلئے جو تحریک چلے گی ایم کیو ایم پاکستان اس کے ساتھ رہے گی اور اب ہمیں اپنا اور پاکستان کا نصیب بدلنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا کیونکہ ہماری منزل ہمارے قریب ہے۔

7