Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : تھانے کے پڑوس میں شہری اور دکاندار لٹ گئے , پولیس لا علم | زرائع نیوز

کراچی : تھانے کے پڑوس میں شہری اور دکاندار لٹ گئے , پولیس لا علم

کراچی; ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے پڑوس میں واقع ٹیلرنگ شاپ، سیلون اور برگر والے سمیت 5 دکانیں مسلح ملزمان نے لوٹ لیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بلا روک ٹوک تواتر کے ساتھ ہو رہی ہیں۔

تازہ کارروائی میں مسلح ملزمان نے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے قریب سیکٹر 17/B میں 5 دکانوں کو ایک ساتھ لوٹ لیا۔

وارداتیں گزشتہ رات 1 بج کر 20 منٹ پر ہوئیں، مسلح ڈکیتوں نے یکے بعد دیگرے 5 دکانوں کا صفایا کیا۔

مکینوں کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے قریب ہوئی واردات کے بعد پولیس 1 گھنٹے کے بعد پہنچی۔

ٹیلر راشد حسین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 5 سے 6 کاریگر کام کرتے ہیں، ڈکیتوں نے دکان سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔

برگر والے کی ایک دن کی پوری کمائی اور جیب میں موجود 8 ہزار روپے ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر چھین لیے۔

احمد رضا نامی باربر کے سیلون سے ایک دن کی پوری سیل، موبائل فون اور دکان پر آئے 3 گاہکوں کو بھی ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔ملزمان نے پڑوس کی دیگر 2 دکانوں سے بھی لوٹ مار کی۔