Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی رائے جانیئے! | زرائع نیوز

آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی رائے جانیئے!

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے سلسلے کی اہم پیش گوئی کی ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

جبکہ کوئٹہ ، ژوب، چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 43، سبی، خیرپور، مٹھی، شہید بینظیر آباد، روہڑی اور سکرنڈ میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ کالام، دورش میں 13، دیر میں 11، بونیر 9، پارا چنار اور کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 4، پاراچنار 10 اور مالم جبہ میں 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورجزوی ابرآلود رہے گا اور سکھر،لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔