Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شوہر اسدصدیقی سے علیٰحدگی کی خبروں پر زارا نور نے کیا وضاحت کی؟ جانیئے! |

شوہر اسدصدیقی سے علیٰحدگی کی خبروں پر زارا نور نے کیا وضاحت کی؟ جانیئے!

کراچی :پاکستانی اداکارہ زارا نور عباسی نے اپنے شوہر اسد صدیقی سے علیٰحدگی کی خبروں پر تردید کردی ہے۔

زرائع کے مطابق اداکارہ و ماڈل زارا نو رعباسی اپنے شوہر اسد صدیقی سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

لیکن گزشتہ ماہ جب انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی لیکن ان کے شوہر اسد صدیقی کہیں نظر نہیں آئے ، تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ خبریں گردش کرنےلگیں کہ دونوں میں علیٰحدگی ہو چکی ہے۔

لیکن حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی ۔

جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کوسالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ”اس سیارے پر مہربان انسان کو سالگرہ مبارک ہو,اس دنیا میں آپ جیسے بہت سے لوگ نہیں ہیں، میں آپ کیلئے بہت ساری خوشیوں اور کامیابیوں کے ساتھ صحت مند ترین زندگی کی خواہش کرتی ہوں۔ آپ کے پاس اور بھی بہت کچھ ہو۔ آمین،”
https://www.instagram.com/p/CrB2QPVL0TF/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a14d23b6-b54b-447b-a6e7-773c5e90caef&ig_mid=CE7066DA-C251-458F-A0BD-84EB3AB4CE3C