کراچی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اقرا لاہور میں جاں بحق ہوگئی، ڈاکٹرز کے مطابق مقتولہ کو نشہ آور اشیاء کھلائی گئیں جس کے باعث اُس کی موت ہوئی۔
اقرا کے والدین کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کو ماڈلنگ کا شوق تھا، اہل خانہ کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد وہ کراچی سے لاہور بھاگ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق گلشن راوی کے رہائشی 3 افراد عثمان،حسن بٹ اور عمر رضا بٹ نے 22 سالہ اقراء سعید کو دو دن پہلے بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال داخل کرایا اور وہاں سے بھاگ گئے۔
علاج کے دوران ہی اقراء کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اقراء کو نشہ آور چیزکھلائی گئی ،جس سے اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی جبکہ مقتولہ کے والد کو کراچی سے لاہور بلوا لیا گیا۔
