Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حلیم عادل کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف دائر درخواست پر جواب الجواب طلب | زرائع نیوز

حلیم عادل کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف دائر درخواست پر جواب الجواب طلب

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھروں پر چھاپے مارنے پرنعیم عادل شیخ کی اینٹی انکروچمنٹ سیل حکام کے خلاف دائردرخواست جواب الجواب طلب کرلیا ۔

جمعرات کو سماعت کے موقع پر ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے جواب جمع کرایا اور بتایا کہ پولیس افسر نور عالم کو فیصلے پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا۔

عدالت نے شاہراہ فیصل ایس ایچ او کے جواب پر جواب الجواب طلب کرلیا وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کو شوکاز نوٹس جاری کیا ۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ملک مرتضی تبسم کو شوکاز نوٹس دیا گیااسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبدالوحید کو بھی شوکاز نوٹس دیا گیا،ایس ایچ او فیضان کریم، پولیس اہلکار بابر، امام الدین کو بھی شوکاز نوٹس تھا،اینٹی انکروچمنٹ حکام عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 جنوری کے لیے ملتوی کردی۔