جنہیں آپ آج دہشت گرد کہہ رہے ہیں وہ کل تک گمنام سپاہی تھے، کائنات فاروق

نوجوان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ایم کیو ایم پاکستان کی کارکن کائنات فاروق نے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کو کہا ہے کہ جنہیں آپ آج دہشت گرد قرار دے رہے ہیں وہ کل تک آپ کے گمنام سپاہی تھے۔

بانی ایم کیو ایم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے دہشت گرد متحدہ کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں دھمکا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خدا کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں اور وقت ایک سا نہیں رہتا۔

اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کائنات فاروق نے لکھا کہ سب سے پہلے تو میں ان تمام لوگوں سے پیشگی معذرت چاہتی ہوں جن کے اس ٹویٹ یا جواب کی وجہ سے جذبات مجروح ہوں مگر مجھے لکھنے کا حق ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کائنات نے لکھا کہ ‘اللہ آہستہ آہستہ پیستا (سزا) دیتا ہے جس کی مثال آپ ہیں۔

‘وہ دہشت گرد؟ جنہوں نے ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) نے سر چھپایا؟ کس کی بات کررہے ہیں آپ وہی جن کے دم پر آپکی 1، 2، 3 پر مکمل خاموشی ہوتی تھی؟۔

انہوں نے لکھا کہ جن لوگوں کو آپ آج دہشت گرد کہہ رہے ہیں وہ ماضی میں قائد کے جنات، گمنام سپاہی اور سب کچھ تھے وہ پہلے سچے تحریکی تھے جو ہر دم ہر گھڑی آپ کی کال پر سب کرنے کیلیے تیار رہتے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘پہلے آپ نے ان کیلیے مسائل کھڑے کیے اور پھر آپ نے ان سے لاتعلقی کا سلسلہ شروع کیا۔ اب آپ انہیں دہشت گرد کہہ کر تمام حدیں پار کررہے ہیں۔ یہ بہت زیادہ ہوگیا الطاف بھائی’۔

کائنات فاروق نے لکھا کہ میں آپ سے اندھی محبت کرتی تھی، اور میرے جیسے کئی لوگ ہیں جن کیلیے یہ سب کچھ لکھنا بہت مشکل ہے، لیکن آپ کے مشیر اور ارد گرد بیٹھے افراد آپ سے اس قسم کی باتیں کروا کے ان لوگوں کے دل سے بھی اپکو نکلوا رہے ہیں جو کم از کم آپ کیلیے ہمدردی رکھتے ہیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor