کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ لندن کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ ملزمان کی جانب سے ایسے شواہد نہیں دیے گئے جن کی بنیاد پر ضمانت دی جا سکے۔سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں سراج، عبد الجبار اور عادل کے کیس کا فیصلہ کرے۔
