کراچی : کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہو گیا۔سندھ ہائیکورٹ میں صرف کمرہ عدالت میں بجلی فراہم کی جارہی ہے، بجلی نہ ہونے سے نئی درخواست دائر کرنے اور تصدیق کا عمل رک گیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ویری فیکشن برانچ کے کمپیوٹر بند ہونے سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ادھر سٹی کورٹ میں بھی بجلی بند ہونے سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بجلی کی عدم فراہمی سے بینکس اور نادرا کا کام بھی سست روی کا شکار ہے
