Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران کے انٹرویو پر شرجیل نے کیا تبصرہ کیا؟ جانیئے ! | زرائع نیوز

عمران کے انٹرویو پر شرجیل نے کیا تبصرہ کیا؟ جانیئے !

کراچی: وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہاہےکہ عمران خان کے انٹرویوز ان کے اپنے خلاف چارج شیٹ ثابت ہو رہے ہیں ، ان کا کہنا کہ دو صوبوں میں حکومت جنرل (ر) باجوہ کے حکم پر ختم کیں ،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس شخص کی سیاست 100 فی صد جھوٹ پر مبنی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے دو صوبوں میں اپنی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل (ر) باجوہ کے خلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی تھی ،ان کو ذمہ وار ٹھرا رہے تھے تو جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں کیوں ختم کیں ۔

انہوں نے کہاکہ ان ساری باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،اس شخص کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ یہ شخص ذہنی مریض بن چکا ہے ، عمران خان کا مقصد صرف پاکستان سے دشمنی ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیروکار آنکھیں کھولیں اور اس جھوٹے شخص سے جان چھڑائیں۔