Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ میں ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا منصوبہ زیر غور ! | زرائع نیوز

سندھ میں ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا منصوبہ زیر غور !

کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کےلیے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے، کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، سولر سسٹم لگنے سے عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے گی۔