کراچی: سی ٹی ڈی کراچی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کارکن کوگرفتار کر لیا ۔
سی ٹی ڈی گارڈن کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈی کی نے گارڈن میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کارکن محمد صدیق ولد ناصرالدین کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اکتوبر سال 2004 میں اپنے ساتھیوں سمیت اپنے سیٹھ غلام مرتضیٰ کو جو بوھری فرقہ سے تعلق رکھتا تھا کو تلخ کلامی کی وجہ سے پہلے اغواء اور پھر سفاکی سے فائرنگ کر کے قتل کر کے لاش نیو کراچی کی حدود میں پھینک دی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 204/2004 تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا تھا ۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے سال 2010 میں اپنے ساتھیوں سمیت اہل تشیع فرقہ سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ سید محمد ایوب نقوی کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یہ جب سید محمد ایوب نقوی اپنی کار 860-AND میں اپنے گھر جارہا تھا۔
ملزم نے مزید بتایا کہ مقتول کی کتابوں کی دکان تھی جس کو ٹارگٹ کرنے کے بعد میرے گھر متعدد بار ریڈ ہوا گرفتاری کہ ڈر سے میں حیدرآباد میں روپوش ہو گیا چند دن پہلے ہی واپس آیا ہوں ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
