Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے، حافظ نعیم | زرائع نیوز

ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن مختلف یوسیز میں امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی انتخابات کا شیڈول جاری کرے تاکہ انتخابی عمل مکمل ہو، میئر کا انتخاب ہوسکے اور منتخب نمائندے کام شروع کریں، سندھ حکومت معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اختیارات اور وسائل فراہم کیلئے فوری قانون سازی کرے، پی ایف سی ایوارڈ جاری کرے، موٹر وہیکل ٹیکس اور آکٹرائے ٹیکس میں کراچی کو قانونی حق دے۔

ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و انچارج الیکشن سیل راجہ عارف سلطان، متعلقہ یوسیز کے ذمہ داران کی الیکشن کمیشن کی سماعت میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ووٹ ہمارے، سیٹیں بھی سب سے زیادہ ہیں، عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے، امید ہےکہ چھینی گئی 9 نشستیں واپس مل جائیں گی، منصفانہ انتخابات ہوتے تو پیپلز پارٹی کی 70 سے بھی کم سیٹیں ہوتیں۔