Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
راکھی ساونت بھی مولانا طارق جمیل کی گرویدہ |

راکھی ساونت بھی مولانا طارق جمیل کی گرویدہ

ممبئی: حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی سوشل میڈیا مولا نا ظارق جمیل کا بیا ن سننے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے ،جس میں پاکستانی معروف اسلامی سکالر مولا نا طارق جمیل کا بیان سن رہی ہیں ، جس میں مولا نا طارق جمیل اللّٰہ تعالیٰ کی بڑائی اور معاف کر دینے کی صفت بیان کر رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کو کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ “دیکھ مجھے سب نے چھوڑ دیا ہے،تیرے پاس آنے کا وقت ہے میں نے تیرے بندوں سے سناہے ،کہ تو بڑا غفور الرحیم ۔ راکھی ساونت کی یہ ریل (شارٹ ویڈیو) چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین پسند کر چکے ہیں۔
راکھی ساونت کی ویڈیوز کے مطابق اُنہیں روزہ رکھنا بہت اچھا لگ رہا ہے اور وہ رمضان میں خود پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔