Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو بلاک کردیا | زرائع نیوز

ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو بلاک کردیا

اکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین قومی ٹیم اور کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اسی دوران انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ثانیہ مرزا ، شعیب ملک اور بچے سمیت سرفراز الیون کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود تھیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ تمام کھلاڑی میچ کی صبح پریکٹس کے بجائے ثانیہ مرزا کے ہمراہ شیشہ پارٹی انجوائے کررہے ہیں، ویڈیو میں عماد وسیم، بابر اعظم ، شعیب ملک اوراُن کا صاحبزادہ موجود تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کی شکست پر سارا غصہ ویڈیو پر نکالا اور اسے شیئر کرتے ہوئے مختلف کمنٹس لکھے، اسی دوران پاکستانی اداکارہ میرا بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’’ثانیہ میں تمہارے بیٹے کے لیے فکرمند ہوں، آپ اسے ایک شیشہ پارلر لے کر گئیں، کیا یہ اس کے لیے خطرناک نہیں؟ اور جہاں تک مجھے معلوم ہے اس جگہ پر صرف جنک فوڈ ملتا ہے جو ہمارے کھلاڑیوں کی صحت کے لیے مضر ہے، آپ کو بھی اس بات کا اندازہ ہوگا، کیوں کہ آپ خود ایک ماں اور کھلاڑی ہیں‘‘۔

ٹویٹ کے بعد ثانیہ مرزا نے پاکستانی اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’وینا میں اپنے بیٹے کو شیشہ پارلر لے کر نہیں گئی اور یہ ویسے بھی آپ کا یا کسی اور کا مسئلہ بھی نہیں، کیوں کہ میں اس بات بخوبی واقف ہوں کہ میں بطور والدہ اپنے بیٹے کا جتنا خیال رکھ سکتی ہوں اُتنا کوئی بھی نہیں رکھ سکتا، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت نہیں، نہ ہی ان کی ماں، پرنسپل یا ٹیچر ہوں، جسے یہ معلوم ہو کہ وہ کب سوتے ہیں، کب اٹھتے ہیں، کب کھاتے ہیں، آپ کے خیال کا شکریہ، یہ قابل معنی ہے‘‘۔

بات یہاں بھی ختم نہ ہوسکی وینا نے ایک بار پھر ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ اپنے بیٹے کو وہاں نہیں لے کر گئیں، ویسے کیا میں نے کہیں یہ لکھا کہ آپ پاکستانی ٹیم کی ماہر غذائیت یا ماں ہیں؟ میں نے بس یہ کہا کہ آپ خود ایک کھلاڑی ہیں تو یقیناً آپ جانتی ہوں گی کہ فٹنس کھلاڑیوں کے لیے کتنی ضروری ہے، آپ ایک کرکٹر کی اہلیہ بھی تو ہیں؟ آپ کو ان کی صحت کا خیال رکھنا بھی آپکی ہی ذمہ داری ہے‘‘۔

دونوں اسٹارز کے درمیان جاری اس تکرار کا اختتام یہاں نہیں ہوا، ثانیہ مرزا نے وینا ملک پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’تیسری اور سب سے ضروری بات یہ کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو مجھے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی کے میرے بچے وہ ‘نامناسب’ میگزین کور نہ دیکھ لیں، جس میں آپ موجود ہیں، آپ جانتی ہیں نہ وہ بھی خطرناک ہے؟ لیکن آپ کے خیال کا بےحد شکریہ، یہ میرے لیے بہت زیادہ قابل معنی ہے‘‘۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا نے میرا کو ٹویٹر پر بلاک کردیا۔

پی سی بی کے مطابق یہ تصویر پاک-بھارت میچ سے قبل نہیں بلکہ 2 دن پہلے کی ہے —فوٹو/اسکرین شاٹ

ساتھ ہی ثانیہ کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ اُن سے آخری ٹویٹ میں غلطی ہوئی اور انہوں نے وینا پر تنقید کرتے ہوئے غلط جملوں کا انتخاب کرلیا، تو انہوں نے اپنا ٹویٹ کو فوری ڈیلیٹ کردیا۔ میرا نے بھی ہار نہ ماننے کی قسم کھائی اور ایک ٹویٹ بمعہ اسکرین شارٹ چپکاتے ہوئے لکھا کہ ’’اپنے اندر ہمت لائیں اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے گریز کریں، خوش قسمتی سے ٹیکنالوجی کافی آگے بڑھ چکی ہے، اتنی کے اب لوگ اپنے کیے عمل سے انکار نہیں کرسکتے اور جس میگزین کور کی آپ بات کررہی ہیں، اس میں میری تصاویر کو تبدیل کرکے پیش کیا گیا، بلکہ میں بھی وہ تمام تنازعات سامنے لا سکتی ہوں، جن کا آپ حصہ رہی ہیں، لیکن میں اس بحث کا رخ موڑنا نہیں چاہتی‘‘۔