Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سیاستدان ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھیں , علی ظفر کا ٹویٹ میں مشورہ | زرائع نیوز

سیاستدان ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھیں , علی ظفر کا ٹویٹ میں مشورہ

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والی موجودہ تنازعات پر مبنی سیاست پر تنقید کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر سیاستدان کو سب سے پہلے ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

علی ظفر نے مزید لکھا ہے کہ فطرت میں ہر عمل (قوت) کا برابر اور مخالف ردِ عمل ہوتا ہے، اگر آبجیکٹ A اپنے مخالف آبجیکٹ B پر ایک قوت کا استعمال کرتا ہے، تو آبجیکٹ B بھی آبجیکٹ A پر اتنی ہی مخالف قوت کا استعمال کرتا ہے۔