عالیہ بھٹ کو ’’پرفارمنس آف دی ایئر‘‘کا اعزاز مل گیا

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے’’پرفارمنس آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

برطانوی میگزین اسکرین ڈیلی نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں شاندار کارکردگی دِکھانے کے لیے اعزاز دیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس بڑی خبر کا اسکرین شاٹ اور خبر کا لنک شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں برطانوی میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: